: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع
پر خواتین کو مبارکباد دی اور خواتین پرظلم کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی
کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر اپنے
پیغام میں کہا، آپ سب کو ویمنس ڈے مبارک ہو۔ اس موقع پر میں
معزز وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خواتین کے خلاف ظلم کرنے والے اور
ان پر ظلم و ستم کے لئے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت
کارروائی کریں، ساتھ ہی
وہ ان تمام لوگوں کو ان فالو کریں جو خواتین کو گالی اور دھمکیاں دیتے
ہیں۔
وزیر اعظم سے مسٹر کیجریوال نے یہ اپیل کارگل جنگ میں شہید کی بیٹی گرمهر
کے اس الزام کے تناظر میں کی ہے جس میں اس نے (گرمهر) کہا ہے کہ دہلی
یونیورسٹی کے رامجس کالج میں تشدد کے خلاف اس کی مہم کو لے کر اسےعصمت دری
کی دھمکی دی گئی ہے ۔ اس سے پہلے کل دہلی اسمبلی میں ایک بحث کے دوران
گرمهر کا معاملہ اٹھا تھا۔